تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55

دہشت گرد کیمپوں کی تباہی تک پاک بھارت تعاون مشکل ہوگا، بھارت

اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی وزیر دفاع اے کے اینٹونی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے کیمپوں کی تباہی تک پاک بھارت مستقل تعاون مشکل ہوگا۔ سیاچن تنازع پر پاک بھارت سیکریٹری سطح کے مذاکرات سے ایک روز قبل بھارتی وزیر دفاع نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ پاکستان میں اس وقت بھی بیالیس دہشت گرد کیمپ کام کررہے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ دنوں ممالک کے درمیان تعاون اس وقت تک ممکن نہیں جب تک سرحد پار سے دراندازی رک نہیں جاتی۔ تاہم بھارتی وزیر دفاع کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری اور اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بغیر کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.