1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:28
بھارتی حکومت نے عوامی دباوٴمیں گھٹنے ٹیک دئیے
اے آر وائی - بھارت میں ریل کے کرائے نہ بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔نئے وزیر ریلوے مکل راوٴ نے کہا ہے کہ عوام پر کرایوں کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔بھارتی حکومت عوام کے دباوٴ کے باعث ریل کے کرایوں میں اضافے کے ارادے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
بھارتی پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیر ریلوے نے کہا کہ سابق وزیر ریلوے دنیش تری ویدی کی جانب سے تجویز کردہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔تری ویدی کو اضافہ کی تجویز دینے کے بعد شدید تنقید اور دباوٴ کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔