1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:30
امریکی اسٹاف سارجنٹ رابرٹ پر17شہریوں کے قتل کی فردجرم عائد
اے آر وائی - افغانستان میں سترہ شہریوں کو قتل کرنے والے امریکی اسٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز پر قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
افغانستان کے صوبے قندھار میں سترہ شہریوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے امریکی فوجی رابرٹ بیلز پر واشنگٹن کی عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی,فوجی ذرائع کے مطابق رابرٹ بیلز پر افغان شہریوں کو قتل کرنے کی واضح شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس لیے رابرٹ پرفرد جرم عائد کر کے شہادتوں پر مبنی مقدمے کی کارروائی واشنگٹن میں شروع کی گئی ہے۔
گیارہ مارچ کو پیش آنے والے اس واقعے پر پوری دنیا نے مذمت کی تھی جبکہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے واشنگٹن کے تعلقات میں سرد مہری ہے،ادھر طالبان نے عندیہ دیا ہے کہ سترہ شہریوں کا بدلہ لینے کے لئے وہ نیٹو افواج پر حملہ کر سکتے ہیں۔