تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:30

بھارت:ماوٴ باغیوں نے اسمبلی کے رکن کو اغوا کر لیا

اے آر وائی - بھارتی ریاست اڑیسہ میں ماوٴ باغیوں نے ریاستی حکمراں جماعت بیجو جنتا دل سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کو اغوا کر لیا۔ سینتیس سالہ جینا ہی کاکا کو بھونیشور کے نواحی علاقے سے اغوا کیا گیا۔



ماوٴ باغیوں نے رکن اسمبلی کی گاڑی پررہائی کیلئے تیرہ مطالبات کی فہرست بھی چھوڑی ہے۔حکام کے مطابق یہ وہی مطالبات ہیں جو کچھ عرصے قبل اغوا کئے گئے دو اطالوی باشندوں کی رہائی کیلئے پیش کئے گئے تھے۔ اطالوی باشندے اب بھی ماوٴ باغیوں کی تحویل میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.