تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:31

اسلام آباد سے مذاکرات کا آغاز جلد کیا جائے گا،گراسمین

اے آر وائی - پاکستان اور افغانستان کےلیے امریکا کے نمائندہ خصوصی مارک گراسمن کہتے ہیں پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کا احترام کرتے ہیں، پارلیمان سے حتمی منظوری کے بعد نیٹو راہداروں پر پاکستان سے باضابطہ مذاکرات شروع کردیئے جائیں گے۔



برسلز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مارک گراسمن نے کہاکہ سلالہ چیک پوسٹ واقعے پر معافی اور دیگر امور تحریری طور پر کرنے کی پاکستانی پارلیمانی کمیٹی کے سفارشات کا احترام کرتے ہیں۔ کمیٹی کی سفارشات کی حتمی منظوری کی روشنی میں پاکستان سے مذاکرات کئے جائیں گے۔ اور نیٹو روٹس کھولنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ امریکا کی کوشش ہے پاکستان سے جلد تعلقات بحال کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.