تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:31

سلالہ چیک پوسٹ حملہ،فوجیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

اے آر وائی - امریکا نے سلالہ چیک پوسٹ پرحملہ کرنےوالے فوجیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق فوج نے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ فوجیوں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں سے مزید غلطیاں حملے کے دوران غلط فہمیوں کی وجہ سے ہوئیں۔



امریکی فوجی حکام کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں ثابت ہوا کہ نیٹو فوجیوں نے حملے کے دوران کوئی مجرمانہ غفلت نہیں کی۔ لہذا فوجیوں کے خلاف کوئی بھی انضباطی کارروائی نہیں کی جائے۔ امریکی حکام کے مطابق سیول میں وزیر اعظم گیلانی سے ملاقات میں صدر اوباما اظہار افسوس تو کرسکتے ہیں لیکن معافی نہیں مانگیں گے۔ سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی فوج کے حملے میں چوبیس پاکستانی فوجی شہید ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.