1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:33
سیئول میں دو روزہ جوہری سلامتی کانفرنس شروع ہو گئی
اے آر وائی - جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں دو روزہ عالمی جوہری کانفرنس شروع ہو گئی۔ وزیراعظم گیلانی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
کانفرنس میں دنیا بھر کے تریپن ممالک کے رہنما شریک ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما، چین کے صدر ہوجن تاؤ اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ بھی کانفرنس کے شرکاء میں شامل ہیں۔
کانفرنس کا مقصد قومی اقدامات اور رضا کارانہ طور پر عالمی تعاون کے ذریعے جوہری حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔