1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:40
بغداد:عرب سربراہی کانفرنس شروع، شام میں 21 افراد ہلاک
اے آر وائی - شام میں تشدد جاری، مزید اکیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں،جبکہ عرب رہنماؤں نے شام کے صدر بشارلاسد سے اقوام متحدہ کے امن منصوبے پر عمل پر زور دیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور عرب نشریاتی اداروں کے مطابق شام کے حزب اختلاف کے انسانی حقوق کے متعلق کونسل کا کہناہے کہ شام کے مختلف شہروں میں سرکاری فوج کی کارروائی میں تیرہ سویلین ہلاک ہوگئے۔
ادھر حما صوبے میں باغیوں کے حملے میں سرکاری فوج کے دو کرنل مارے گئے۔ لبنان کے سرحد کے قریب شام کی فوج کی فائرنگ میں مزید تین سویلین ہلاک ہوگئے۔ اس طرح دیگر شہروں میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے۔
عراق کے شہر بغداد میں عرب لیگ کے سالانہ سربراہی اجلاس کے آغاز پر عرب رہنماؤں نے شام سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے ایلچی کوفی عنان کے امن منصوبے پر عمل کرے۔ جبکہ اس سے پہلے عرب رہنماؤں نے اسد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم اقوام متحدہ ایچلی کوفی اعنان کے امن منصوبے کے بعد عرب رہنما اس مطالبے دستبردار ہوگئے ہیں۔