تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:44

بھارت فوج کے خصوصی اختیارات کا قانون ختم کرے،اقوام متحدہ

اے آر وائی - اقوام متحدہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ فوج کے خصوصی اختیارات کا قانون منسوخ کر دے۔ اقوام متحدہ کے حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والے مشن نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے بعد رپورٹ جاری کی ہے جس میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ کشیدگی کا شکار علاقوں میں کارروائی کیلئے فوج کو دئیے گئے خصوصی اختیارات کا متنازعہ قانون ختم کردے۔



جمہوریت میں اس قسم کے قوانین کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اوریہ ریاستی طاقت کے بے جا استعمال کوظاہر کرتاہے۔بھارت کو انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی مکمل پابندی کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.