1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:44
تھائی لینڈ میں بم دھماکے،8 افراد ہلاک،70 زخمی
اے آر وائی - تھائی لینڈ میں تین بم دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک اورستر زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق تین بم دھماکے جنوبی صوبے یالامیں ہوئے۔ دو بم گاڑی جبکہ تیسرا موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ یالا کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ تیسرا بم اس وقت پھٹا جب لوگ صورتحال جاننے کے لئےموقع پرجمع تھے۔ پولیس حکام نےدھماکوں کی ذمہ داری شدت پسندوں پرعائد کی ہے۔