1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:44
ایران کی جوہری سرگرمیوں پر تشویش ہے، ہیلری کلنٹن
اے آر وائی - امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں پر عالمی برادری کو تشویش ہے۔ ایٹمی خطرات سے نمٹنے کیلئے عرب ممالک سے ملکر بہتر حکمت عملی بنانا چاہتے ہیں۔
سعودی عرب کے دورے کے دوسرے روز دارالحکومت ریاض میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خلیجی ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں کی اور ایران کے میزائل اور ایٹمی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کو بہتر کرنے پر زور دیا۔ پہلے روز ہیلری کلنٹن نے سعودی بادشاہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی۔ ایران، شام اور یمن سمیت مختلف تنازعات پر بات چیت کی اور خصوصی طور پر تیل سپلائی برقرار رکھنے کیلئے سعودی عرب کی بھرپور مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی حاصل کی۔