تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:46

بھارتی آرمی چیف کا مستعفی ہونے سے انکار

اے آر وائی - بھارت کے آرمی چیف وی کے سنگھ نے استعفی دینے کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے تسلیم کیا کہ ان پر استعفیٰ دینے کے لئے دباوٴ بڑھ رہا ہے تاہم انھوں نے استعفیٰ دینے کے امکانات کو مسترد کردیا۔



وی کے سنگھ کا کہنا تھا کہ بحیثیت آرمی چیف ان پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں انھیں پوری کئے بغیر وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ عمر کے تنازع کے متعلق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اس بارے میں مایوس کن کردار ادا کیا۔اگر عدالت چاہتی تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا تھا۔عدالت کے فیصلے سے ابہام پیدا ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.