1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:47
ایران کا پابندیوں کےباوجود ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان
اے آر وائی - ایران نے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کے باوجود ایٹمی پروگرام جاری رہے گا۔ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے سرکاری نیوزایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ پابندیوں سے ایران کو معمولی پریشانیوں کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود ایران کا ایٹمی پروگرام بند نہیں کیا جائے گا۔
ایرانی عوام دشمنوں کو پہنچانتے ہیں اور پابندیوں کے خلاف متحد ہیں۔ مغربی طاقتوں کو ایرانی عوام کے سامنے ہار ماننا پڑے گی۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ کچھ یورپی ممالک نے معیشت کے ذریعے چند ملکوں کو غلام بنایا ہوا ہے۔