1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:51
نائن الیون کی سازش ،خالد شیخ سمیت 5افراد پر فرد جرم عائد
اے آر وائی - امریکی محکمہ دفاع کے خصوصی کمیشن نے نائن الیون کی سازش ، منصوبہ بندی اور حملے کے عمل درآمد کے الزام میں خالد شیخ محمد سمیت پانچ افراد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کو امریکی فوجی کمیشن کےحوالے کردیا ہے ۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق خصوصی کمیشن نے نائن الیون کی سازش ، منصوبہ بندی اور حملے کے عمل درآمد کے الزام میں خالد شیخ محمد، ولید محمد صالح ، رمضی بن الشب، علی عبدالعزیز ، مصطفیٰ احمد آدم نائن الیون پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔ کمیشن کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد اس کیس کو امریکی فوجی عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
محکمہ دفاع کے مطابق نائن الیون واقعے میں 2976 افراد ہلاک ہوئے ۔ پانچوں افراد کے خلاف کیس ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت ہوسکتی ہے ۔ القائدہ رہنما خالد شیخ محمد کو امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کے الزام میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ جبکہ اس وقت پانچوں افراد گوانتانامو میں امریکی قیدی ہیں ۔