تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:51

حافظ سعید کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود نہیں، امریکا

اے آر وائی - امریکا نے کہا ہے کہ حافظ سعید کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔ شواہد اکٹھے کرنے کےلیے انعامی رقم کا اعلان کیا گیا۔



واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ حافظ سعید کے خلاف فی الحال کچھ خفیہ معلومات ملی ہیں۔ پاکستان کو ثبوت فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرنے کےلیے ایک کروڑ ڈالر انعام کااعلان کیاگیا ہے۔



مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ حافظ سعید پرانعامی رقم کامقصدپاکستان پرعدم اعتماد نہیں۔ حافظ سعید اورلشکر طیبہ چھ

امریکیوں کے قتل میں ملوث ہے ۔ مارک ٹونر نے کہاکہ حافظ سعید پر انعام کا مقصد پاکستان پر دباؤ ڈالنا نہیں۔ امریکا لشکر طیبہ کو خطے کے امن کیلئے خطرہ سمجھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.