1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:51
عدالت نےثابت کردیا میں غیر ملکی ایجنٹ نہیں،غلام نبی فائی
اے آر وائی - امریکہ مقیم کمشیری رہنما غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ وہ بائیس سال سے کشمیر کی آزادی کی بات کررہے ہیں جو ہر کشمیری کے دل کی آواز ہے، عدالت نے ثابت کردیا کہ وہ غیر ملکی ایجنٹ نہیں، نہ ہی کسی ملک کیلئے کام کررہے تھے۔
واشنگٹن میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت میں انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ غلام نبی فائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اخری سانس تک کشمیر کاز کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی فیصلے سے مطمئن ہیں، ٹیکس ادائیگیوں میں ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں جس پر انھیں سزا ہوئی۔