تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:54

صدر زردای کے دورہ بھارت میں ہمارا کوئی کردارنہیں، امریکا

اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہاہے کہ صدر زرداری کے دورہ بھارت میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔۔۔ امریکا چاہتاہے کہ پاکستان اوربھارت اپنے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔



واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران مارک ٹونر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ حافظ سعید کے متعلق انعام کی وضاحت کرچکے ہیں لیکن ایک بار پھر واضح کرنا چاہتاہوں کہ ایک کروڑ ڈالر انعام کی رقم حافظ سعید کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو نہیں بلکہ اس شخص یا ادارے کو دی جائے گی جو حافظ سعید کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت فراہم کرے۔



امریکا کو اس پر تشویش ہے کہ وہ کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ ایک سوال پر مارک ٹونر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس حافظ سعید کے خلاف کیا ثبوت ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.