تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:58

مناسب وقت پر پاکستان جاؤں گا،من موہن سنگھ کا ٹوئیٹر پر پیغام

اے آر وائی - اس سے پہلے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات مثبت اور تعمیری رہی۔ مناسب وقت پر پاکستان جاؤں گا۔



سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے پیغام دیا ہے کہ بات چیت کے نتائج سے مطمئن ہوں۔ صدر زرداری نے پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ مناسب وقت پر تفصیلات طے کرکے پاکستان کا دورہ کروں گا۔



حزب اختلاف کی رہنما سشما سوراج نے اپنی ٹویٹ میں صدر زرداری سے ظہرانے میں ملاقات اچھی رہی۔ دونوں ملکوں میں تعلقات بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.