تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:2

بھارتی کورٹ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس نہ بھیجنے پر ناراض

اے آر وائی - بھارتی سپریم کورٹ نے سزا مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس نہ بھیجنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔



نئی دلی میں بھارت کی سپریم کورٹ میں پاکستانی قیدیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کا کہنا تھا سزا مکمل کرنے کے بعد قید رکھے جانے والے قیدیوں کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پردیکھنا چاہئیں۔ عدالت نے حکومت اور سیکورٹی اداروں سے پوچھا کہ ذہنی طور پر معذور اکیس قیدیوں کو ملک واپس کیوں نہیں بھیجاگیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے قرار دیا ایسے لوگوں کو زیرحراست رکھنا عدلیہ کیلئے سخت تکلیف دہ ہے۔ عدالت عظمیٰ نے سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہانہ کرنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔



اتوار کو نئی دلی میں صدر آصف علی زرداری اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے کہا جب دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت اچھے ماحول میں بیٹھ سکتی ہیں تو اِن قیدیوں کا کیاقصور ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کے روز بیس برس سے زائد قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی کی ضمانت پررہائی کا حکم دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.