تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:9

امریکی ریاستوں میں زلزلےکےجھٹکے،میکسیکومیں شدت7ریکارڈکی گئی

اے آر وائی - امریکہ کی مخلتف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق سب سے شدید زلزلہ زیاست میکسیکو میں آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت سات ریکارڈ کی گئی۔



زلزلے کے جھٹکے کے باعث عمارتیں لرز گئیں اور لوگ خوف کے مارے سڑکوں پر نکل آئے۔ شمال مغربی ساحلی ریاست اوریگان میں پانچ اعشاریہ نو کی شدت کا زلزلہ آیا جبکہ کیلی فورنیا میں بھی پانچ اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.