تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:40

سلامتی کونسل نے مبصر مشن شام بھیجنے کی قرارداد منظورکرلی

اے آر وائی - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مبصر مشن شام بھیجنے کی قرارداد منطور کرلی۔ مبصر جنگ بندی کی نگرانی کرینگے۔



سلامتی کونسل میں فرانس اور برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی روس اور چین سمیت پندرہ ممالک نے حمایت کی۔ قرارداد کے تحت اقوام متحدہ کے تیس مبصر دمشق جائیں گے اور جنگ بندی پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے۔



قرارداد میں شام میں تشدد اور سرکاری فوج کی کارروائی کی مذمت کرتےہوئےانتباہ کیاگیاکہ اگر شام کی سرکاری فوج نے کارروائی جاری رکھی تو دمشق کے خلاف مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.