2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:40
بھارت ایٹمی میزائل اگنی5کا تجربہ آئندہ ہفتے کرے گا
اے آر وائی - بھارت جدید بین البراعظمی ایٹمی میزائل اگنی فائیو کا تجربہ اگلے ہفتےکریگا۔ بھارتی دفاعی کے حکام کا کہناہے کہ اگنی ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔
بھارتی وزارت دفاع کے حکام نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ پانچ ہزار کلومیٹردورمارکرنے والے بین البراعظمی ایٹمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ رواں ماہ کی اٹھارہ سے بیس تاریخ تک کسی بھی وقت کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا تھا جدید اگنی پانچ ایٹمی وار ہیڈ لے کر پانچ ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی
صلاحیت رکھتا ہے۔