تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:40

استنبول:ایران جوہری پروگرام،6عالمی طاقتوں کے مذاکرات ختم

اے آر وائی - جوہری پروگرام پرایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مذاکرات ختم، اگلا دور آئندہ ماہ بغداد میں ہوگا۔ ایرانی مذاکرات کار سعید جلیلی کا کہناہے کہ موقف مختلف تھا تاہم بات چیت میں پیش رفت ضرور ہوئی۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھیرائن ایشٹن نے جنیوا میں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جوہری تنازع پر ایران سے بات چیت مفید اور تعمیری رہی۔ توقع ہے کہ آئندہ دور میں ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی برادری کی تشویش ختم کردے گا۔



ادھر ایرانی جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی نے مذاکرات کے اختتام پر استنبول میں پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ چھ عالمی طاقتوں سے جوہری تنازعے پر بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ چند باتوں کے علاوہ اہم نکات پر اتفاق ہوا۔ سعید جلیلی نے کہاکہ تعاون میں ایران سے عالمی پابندیاں اٹھانے کا نکتہ بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.