تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41

پابندیاں ہٹنے کے بعد ایٹمی تنازع حل کرنے کیلئے تیارہیں،ایران

اے آر وائی - ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہاہے کہ اقتصادی پابندیاں ہٹائی گئی تو بغداد مذاکرات میں جوہری تنازعے حل کرنے کیلئے تیارہیں ۔ امریکی صدر براک اوباما کہتے ہیں بات چیت طویل ہوئی تو تہران پر مزید پابندیاں عائد ہونگی۔



غیر ملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے تہران میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بحالی اعتمااد کیلئے مغرب ایران پر عائد تمام پابندیاں ہٹائے۔ اس سے نہ صرف بات چیت میں آسانی ہوگی۔ بلکہ جوہری پروگرام سمیت تمام تنازعات حل کرنے میں مدد ملے گی۔



اس سے پہلے امریکی صدر براک اوباما نے کولمبیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتباہ کیاکہ ایران سے آئندہ چند ماہ میں بات چیت میں پیش رفت نہ ہوئی تو تہران مزید سخت پابندیوں کیلئے تیار رہے۔



ادھر عالمی ماہرین نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ ایران کی فوردو جوہری تنصیب بہت محفوظ اور خفیہ ہے۔ تہران نے اسے امریکا اور اسرائیل کے ممکنہ حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے پہاڑوں میں بنایاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.