تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41

بھارت کی طرف سے رواں ہفتے بین البراعظمی میزئل تجربے کا امکان

اے آر وائی - بھارت رواں ہفتے بین البراعظمی جوہری میزائل کاتجربہ کرے گا۔بھارتی حکام کے مطابق اگنی 5میزائل 5ہزار کلومیٹرسے زیادہ فاصلے تک ہدف کونشانہ بناسکے گا۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت بدھ سے جمعے کے دوران تین ہزار ایک سو میل تک مار کرنے والے اگنی فائیو میزائل کے تجربے کا ارادرہ رکھتا ہے۔



ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان روی گپتا کے مطابق منصوبے کی نوعیت کے باعث اس کے تجربے کا صحیح وقت ابھی نہیں بتایا جاسکتا۔ اگنی فائیو کے کامیاب تجربے کے بعد ایشیا اور یورپ کے کچھ ممالک بھارت کی رینج میں آجائیں گے۔



اس سے پہلے چین،روس برطانیہ اورامریکا کے بارے میں خیال کیاجاتاہے کہ ان کے پاس اس بین البراعظمی میزائل موجود ہیں جو طویل رینج تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دیسی ساختہ اگنی فائیو کاتجربہ اڑیسہ کے ساحلی علاقوں سے کیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.