2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42
بحرین میں پر تشدد واقعات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش
اے آر وائی - ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی پر بحرین حکومت کے اقدامات کی پرزور مذمت کی ہے اور حکومت سے عوام کے بنیادی حق کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ہزاروں افراد ایسے ہیں جو بغیر کسی قانون کے بحرین کے جیلوں میں سڑ رہے ہیں جبکہ ان کا قصور یہ ہے کہ وہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے نہ صرف مخالف ہیں بلکہ وہ ملک میں حقیقی جمہوریت کو پروان چڑھانے کی سزا بھگت رہے ہیں۔
ایمنسٹیی انٹرنیشنل نے اپوزیشن کے چودہ ارکان کی غیر قانونی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔ایمنسٹی نے بحرین میں عوام کی ہلاکتوں کی غیر جاندارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں بحرین کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ آج دنیا کی نظریں بحرین پر لگی ہوئی ہیں لہذا بحرین کی حکومت عوام کو مارنے کی پالیسی سے اجتناب کرے اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی پابندی کرے۔