2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42
چلی میں زلزلہ،ریکٹر اسکیل پر شدت6.5ریکارڈ کی گئی
اے آر وائی - چلی کے دارالحکومت سین تیاگو کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ پانچ تھی اور اس کا مرکز سین تیاگو کے جنوب مغربی علاقے میں زمین کی گہرائی میں سولہ اعشاریہ ایک میل تھا۔
زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی جبکہ کسی جانی یا مالی نقصان کی بھی اطلاع نہیں ملی۔