2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42
آسٹریلیا کی فوجوں کی افغانستان سے قبل از وقت واپسی
اے آر وائی - آسٹریلیا نے افغانستان سے اپنی فوجیں پہلے سے طے شدہ پلان سے ایک سال قبل واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا رواں سال سے اپنی فوجیں افغانستان سے واپس بلانا شروع کر دے گا اور فوجوں کا انخلاء دو ہزار تیرہ کے وسط تک مکمل کر لیا جائے گا۔
فوجوں کی واپسی پہلے سے طے شدہ ٹائم ٹیبل سے ایک سال قبل ہو گی۔ آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ مئی میں شکاگومیں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں فوجوں کی واپسی کا تبدیل شدہ پلان پیش کریں گی۔
آسٹریلیوی وزیر اعظم نے دو ہزار تیرہ کو افغانستان کے لئے انتہائی اہم سال قرار دیاہے۔