2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42
طالبان حملوں سےغیرملکی فوجوں کے قیام کی مدت بڑھے گی،کرزئی
اے آر وائی - افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں سے افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کے قیام کی مدت میں اضافہ ہوگا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ حملے اسلام، افغانستان اور افغان عوام کسی کے مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تعمیراورترقی ایک چیلنج ہےاورطالبان کوچاہئیے کہ وہ یہ چیلنج پوراکرکے دکھا ئیں۔ انھوں نے کہا کہ تنقید کے باوجود وہ طالبان کو اپنا بھائی کہتے رہیں گے۔