تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42

امریکا سے ایران پر حملہ نہ کرنے کا وعدہ نہیں کیا، ایہود بارک

اے آر وائی - اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کا کہناہے کہ امریکا سے ایران پر حملہ نہ کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ تہران کے جوہری تنازعے کا سفارتی حل وقت ضایع کرنے کے برابر ہے۔



مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے ایہود براک نے کہاکہ ایران کے جوہری تنازعے پر اسرائیل کا موقف واضع اور دو ٹوک ہے۔ اس حوالے سے امریکا سے براہ راست بات چیت ہوتی ہے۔ ایہود براک کا کہنا تھا کہ جوہری ایران عالمی امن کیلئے خطرہ ہوگا۔ اور اسرائیل اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.