2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:46
اٹلی: لبیر قوانین میں اصلاحات کے خلاف ٹرانسپورٹ کی ہڑتال
اے آر وائی - اٹلی کے دارالحکومت روم میں حکومت کی مزدوراصلاحات کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کردی ۔ وزیر اعظم ماریو مونٹی کی جانب سے مزدور قوانین میں کی گئی اصلاحات کے خلاف ٹرانسپورٹ یونینز نے چوبیس گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
روم میں بس اور میٹرو سروس بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں نے ٹرانسپورٹ ہڑتال پر سخت احتجاج کیا اور اسے نامناسب قرار دیا۔اس سے قبل ہڑتال میں بھی صبح اور شام کے اوقات میں محدود پیمانے پر ٹرانسپورٹ چلتی رہتی تھی۔ٹرانسپورٹ یونینز کے سیکڑوں ارکان نے شہر کے مرکزی چوک پر مظاہرہ کیا اوراصلاحات میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔