تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47

ایمسٹرڈم:دوٹرینوں میں تصادم، 125 مسافر زخمی

اے آر وائی - ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک سو پچیس مسافر زخمی ہوگئے۔ ڈچ میڈیا کے مطابق تینتیس کی حالت نازک ہے۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرینوں میں تصادم دارالحکومت ایمسٹرڈم کے سلوٹرجک اسٹیشن پر ہوا۔ ڈچ ریلوے نے سو سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تینتیس زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیاہے۔ اور ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ڈچ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.