2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:48
ٹوکیو:فیکٹری میں دھماکہ، ایک ورکر ہلاک، 16 زخمی
اے آر وائی - جاپان کے شہر واکی میں گوند بنانے والی فیکٹری میں دھماکوں سے ایک ورکر ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔ جاپان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مغربی شہرواکی میں کمیمکل فیکٹری میں دو دھماکے ہوئے۔ جس کے نتیجے میں جانی نقصان کے علاوہ ایک سو سے زائد قریبی مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے فوراً بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے گزشتہ روز فیکٹری میں تمام پلانٹس بند ہونے کے باعث ہوئے۔ تاہم وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اور زخمیوں کا اسپتال پہنچادیا گیاہے۔ جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔