2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:48
صنعا:یمن میں سیکورٹی فورسز میں اصلاحات کیلئے ریلی
اے آر وائی - یمن میں سیکورٹی فورسز میں اصلاحات کیلئے ہزاروں افراد کا مظاہرہ۔۔۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سابق صدر الصالح کے خاندان کے خلاف مقدامات قائم کئے جائیں۔ ہزاروٕں مظاہرین نے دارالحکومت صنعا کے مرکزی ٹاور تغیر اسکوائر پر احتجاج کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ صدارتی انتخاب کے باوجود ملک میں کوئی اصلاح نہیں کی گئی۔ اصلاحات کا عمل فوج اور سیکورٹی فورسز کے اداروں کی از سر نو ترتیب اور تبدیلیوں سے کیا جائے۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سابق صدر الصالح اور ان کے خاندان سے ملک میں مظالم اور لوٹ مار کا حساب لیا جائے۔