تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:52

یوکرائن نے نیٹو کوفوجی انخلاء میں مدد کی پیشکش کر دی

اے آر وائی - سابق سویت ریاست یوکرین نے نیٹو کو افغانستان سے فوجی انخلاء میں مدد کی پیشکش کر دی۔ یوکرائن کے وزیر خارجہ کسٹیا نٹین گریشنکو نے گزشتہ روز یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نیٹو کو اپنی ٹرانسپورٹ فلیٹ کی صلاحیتوں سے آگاہ کرتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ یوکرائن کے بھاری مال بردار طیارے اے این 100-124 افغانستان سے فوجی سازوسامان اور فوجی دستوں کی یورپ منتقلی میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔



نیٹو منصوبے کے تحت 2014ء کے آخر تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد غیر ملکی فوجی افغانستان سے روانہ ہوں گے۔ 2006ء میں ایک معاہدے کے تحت روس یوکرائن مشترکہ طیارہ ساز کمپنی کے بھاری مال بردار طیارے نیٹو کے 18 رکن ملکوں نے افغانستان میں سپلائی کیلئے لیز پر لے رکھے ہیں۔ مارچ 2006ء سے لے کر اب تک اے این 100-124 طیارے 2100 پروازوں کے ذریعے دنیا بھر کے مختلف حصوں میں ایک لاکھ 20 ہزار ٹن سے زائد فوجی و سویلین سازو سامان منتقل کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.