2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:52
اسامہ بن لادن کی پہلی برسی ،دہشتگرد حملوں کا خطرہ
اے آر وائی - ایبٹ آباد آپریشن کوآئندہ ہفتے ایک سال پورا ہوجائےگا۔ امریکی حکام کا کہناہے کہ اس موقع پر القاعدہ دہشتگرد طیاروں اور مغربی مفادات پر حملہ کرسکتے ہیں۔ رپورٹس کےمطابق آئندہ ماہ کی دو تاریخ کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو ایک سال مکمل ہونے پر، یمن میں القاعدہ طیاروں کونشانہ بناسکتےہیں۔ جبکہ دیگر حصوں میں موجود القاعدہ دہشتگرد مغربی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
امریکی انسداد دہشتگردی کے حکام کے مطابق داخلی سلامتی کی ایجنسی سمیت تمام خفیہ ایجنسیوں نے امریکا سمیت دنیا بھر میں دہشتگرد حملوں کے امکان کا انتباہ جاری کردیاہے۔امریکی حکام کا کہناہے کہ القاعدہ کی جانب سے کوئی دھمکی نہیں دی گئی۔ تاہم دہشتگرد مغربی مغادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔