تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53

پاکستان،افغانستان،امریکا کا طالبان کو محفوظ راستہ دینے پرغور

اے آر وائی - پاکستان، افغانستان اور امریکا افغان طالبان کو محفوظ راستہ دینے پر غور کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا اور امن کی بحالی کا عمل کا حصہ بنانا ہے۔



افغانستان کے نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن قائم کرنےاور عوام کی بہبود اورخوشحالی کے لئے یہ ضروری ہے کہ طالبان کو مذاکرات کے عمل میں شریک کیا جائے تا کہ مستقبل میں ملکی ترقی کو یقنی بنایا جا سکے۔ پاکستان کےسیکریٹری خارجہ جلیل عباس کے مطابق افغان طالبان کو محفوظ راہدری دینے کے لئے طریقہ کار طے کرنے کے لئے ایک سب گروپ بنایا جائے گا جس میں تینوں ملکوں کے نمائندے شریک ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.