تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 4:43

افغان حکومت،طالبان کی امریکا سے براہ راست مذاکرت کی تردید

اے آر وائی - افغان حکومت نے ایک بار پھر امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تردید کر دی۔ افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے عسکریت پسندوں سے مصالحت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ طالبان کہتےہیں واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔



افغان وزارت خارجہ کے مطابق امریکا افغان حکومت کو شامل کئے بغیر طالبان سے مذاکرات نہیں کرسکتا۔ مذاکرات ہونگے تو افغان حکومت اور طالبان میں ہونگے۔ طالبان سے مصالحت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ طالبان کا دوحہ میں دفتر کھولنے کے لیے قطر سے بات چیت ہورہی ہے۔ افغان طالبان نے بھی امریکا سے بات چیت کی تردید کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.