2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:53
نائیجیریا میں آ گ لگنے کے پراسرارواقعات ،150گھرراکھ کا ڈھیر
اے آر وائی - نائیجیریامیں آگ لگنے کے پراسرارواقعات میں اب تک ڈیڑھ سو سے زائد گھرجل کرراکھ ہوچکے ہیں،پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں تین افرادقتل کردیئے گئے جبکہ دولاپتہ ہیں۔
پولیس کے مطابق دومختلف علاقوں میں اب تک تین افراد قتل کردیئے گئے ہیں جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے بہت سے افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکارکاکہناتھا کہ جلائے گئے گھروں کے رہائشی اب بے گھرہوچکے ہیں۔
پولیس کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،اہلکارکے مطابق گزشتہ روز جب پولیس نے صورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش کی توپولیس کونامعلوم افراد کی جانب سے شدیدمزاحمت کاسامناکرناپڑا۔