تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:55

امریکی فوجی بہتر رویے کا مظاہرہ کریں : لیون پنیٹا

اے آر وائی - امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے امریکی فوجیوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگی علاقوں میں تعیناتی کے دوران بہترین رویہ کا مظاہرہ کریں۔ امریکی ریاست جارجیا میں افغانستان جانے والے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے لیون پنیٹا نے کہا کہ کسی بھی تصویر کو بین الاقوامی سرخی بننے میں چند سیکنڈز لگتے ہیں۔



ناروا تصویر اور ردعمل سے ان کا مشن ہی نہیں ان کی اور ان کے ساتھیوں کی جانیں بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسی تصاویر سے دشمن فائدہ اٹھاتا ہے اور بین الاقوامی برداری میں امریکا کے وقار کو نقصان پہنچتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.