2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:57
ہلیری کلنٹن 3روزہ دورہ پر بھارت پہنچ گئیں
اے آر وائی - امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سہ ملکی دورہ کے آخری مرحلے میں کلکتہ پہنچ گئی ہیں ۔وہ بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا اور وزیراعظم من موہن سنگھ سےملاقات کریں گی۔
ہلیری کلنٹن چین اور بنگلہ دیش کے دورے کےبعد ڈھاکاسےکلکتہ پہنچ گئی ہیں ،کلکتہ میں وہ ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی سےکل ملاقات کریں گی،جس کے بعد وہ دارلحکومت نئی دہلی جائیں گی،جہاں منگل کواپنےبھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا اور وزیراعظم من موہن سنگھ سےملاقات کریں گی، جس میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی ،خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور ایران کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔