2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:1
دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے،بھارتی وزیر دفاع کا مطالبہ
اے آر وائی - بھارت کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو درپیش خطرات کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔
بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے انٹونی نے کہا کہ خطروں کی بدلتی ہوئی نوعیت کی وجہ سے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے اور مرکزی حکومت اضافی پینتالیس کروڑ روپے فراہم کرے۔
اضافے میں منظوری کی صورت میں بھارت کا دفاعی بجٹ اڑتیس اعشاریہ چھ بلین ڈالرز سے بڑھ کر سینتالیس بلین ڈالرز ہو جائے گا۔بھارتی حکومت پہلے ہی سال دوہزار بارہ کے دفاعی بجٹ میں سترہ فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت کا اعلان کردہ اضافہ اچھا ہے تاہم فوجی ضروریات کے لئے ناکافی ہے۔