تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:6

انڈونیشیا میں روسی مسافر طیارے کے حادثہ میں 48 افراد ہلاک

اے آر وائی - انڈونیشیا میں روسی مسافر طیارے کے حادثہ میں 48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ انڈونیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے ۔ دارالحکومت جکارتہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انڈونیشیا کی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ دارالحکومت کے ایئرپورٹ سے دن دو بجے پرواز بھرنے والے جیٹ ون ہینڈرڈ کا 50منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد وہ بوگور کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے مسلسل کوششوں کے بعد طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا ہے جبکہ حادثہ میں عملے کے 8 افراد سمیت 48 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا ہے اور مذکورہ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.