تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:6

الجزائر میں پہلے پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ

اے آر وائی - الجزائر میں پہلے پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق الجزائر کی تاریخ میں ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات میں 462 نشستوں کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ملکی قومی اسمبلی میں اسلامی جماعتیں بڑے بلاک کی حیثیت حاصل کرسکتی ہیں۔



واضح رہے کہ مختلف عرب ممالک میں گذشتہ ایک سال سے جاری انقلابی تحریکوں کے بعد الجزائر میں بھی عوامی نمائندوں کو پارلیمنٹ میں جگہ دینے کیلئے یہ انتخابات نہایت اہم ہیں تاہم مختلف انتخابی جائزوں کے مطابق ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا تناسب بہت زیادہ ہونے کی توقع نہیں۔ لوگوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ مذکورہ انتخابات سے کسی اہم تبدیلی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.