تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:6

یونان میں بائیں بازو کا اتحادبھی حکومت بنانے میں ناکام

اے آر وائی - یونان میں بائیں بازو کے اتحاد نے حکومت سازی کی کوششیں ترک کر دیں۔ یورپی میڈیا کے مطابق پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ وہ سوشلسٹ اور قدامت پسند نیو کنزرویٹو پارٹی کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو ہونے والے انتخابات کے بعد سریزا پارٹی کے لیڈر وہ دوسرے رہنما تھے، جو حکومت سازی کی کوششوں میں ناکام ہوئے ہیں۔



اب حکومت سازی کیلئے انتخابات میں تیسرے نمبرپرآنے والی جماعت کے سوشلسٹ لیڈر وینی زیلوس ایوانجلوس کو حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی۔ 19 مئی تک اگر وہ بھی کوئی حکومت تشکیل دینے میں ناکام ہوتے ہیں تو نئے انتخابات کا اعلان کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.