2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:8
یمن کے القاعدہ گروپ سے بڑا خطرہ ہے، ایف بی آئی
اے آر وائی - امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایجنسی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر نے کہا ہے کہ امریکہ کو سب سے بڑا خطرہ یمن کے القاعدہ گروپ کے شدت پسندوں سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے امریکی اراکین پارلیمنٹ کی ایک خصوصی کمیٹی کو بتایا کہ حال ہی ناکام بنائی گئی طیارے اڑانے کی ایک سازش سے کئی باتیں واضح ہوئی ہیں۔
ایف بی آئی کے ایک جاسوس نے القاعدہ کے امریکی مسافر جہاز کو اڑانے کے سازش کرنے والے شدت پسندوں میں شامل ہوکر ان کی منصوبہ بندی کو ناکام بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی حالیہ ناکام کوشش بتاتی ہے کہ امریکہ کو اپنی نگرانی کی صلاحیت بڑھانے کی بہت ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کار اس نئے انڈروئیر بم کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ اس ناکام سازش کے بعد ضروری ہو گیا ہے کہ امریکی حکومت، امریکہ کے باہر موجود ان غیر ملکیوں پر بھی اس طریقے سے نظر رکھے جو امریکہ کے لئے خطرہ ہو سکتے ہیں۔