تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:10

عالمی دباوٴمذاکراتی عمل کو سبوتاڑ کرسکتا ہے، ایران کا انتباہ

اے آر وائی - ایران نے مغربی طاقتوں پر واضح کیا ہے کہ اگر اس پر زیادہ دباوٴ ڈالا گیا تو یہ مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایران پر بڑھتا ہوا عالمی دباوٴ اس کے جوہری پروگرام پر بغداد میں ہونے والے مذاکراتی عمل کو سبوتاڑ کرسکتا ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ سعید جلیلی نے فرانس کے سابق وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کاجوہری پروگرام توانائی کے حصول کے لئے ہے اس کا کوئی منفی منصوبہ نہیں۔



ایران کے جوہری پروگرام پر تئیس مئی کو بغداد میں مذاکرات ہورہے ہیں جس میں امریکا، روس، چین، فرانس، برطانیہ اورجرمنی شریک ہوں گے۔ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ کا کہنا تھاکہ مغربی حکام غیرتعمیری تبصروں سے گریز کریں تاکہ مذاکراتی عمل میں کوئی پیش رفت ہوسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.