2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:11
شام:مزاحمت کاروں اور شامی فوج میں جھڑپیں،23 فوجی ہلاک
اے آر وائی - شام کے شہر رستان میں شامی سیکیورٹی فورسز اور مزاحمت کاروں کے درمیان ہونیوالی جھڑپوں میں تئیس شامی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وسطی شام میں ہونے والی شدید جھڑپوں میں مزاحمت کاروں نے تئیس شامی فوجیوں کو ہلاک کردیا اور دو فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں۔ اس قبل رستان میں سرکاری فوجوں کی گولہ باری سے نو شہری ہلاک ہو گئے تھے۔
رستان میں موجود انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شہر میں اب بھی شامی فوجیوں اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔