تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:11

اسرائیل کی اسلحے کی خریداری پر تشویش ہے،محمود احمدی نژاد

اے آر وائی - ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ خطے کی طاقتیں اسرائیل سے تعلقات ختم کرکے اسے تیل کی فراہمی منقطع کردیں تو اس کا وجود ختم ہو جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کو اسرائیل کے آقاؤں کا سامنا ہے اور ایران کے ساتھ اسرائیل کی زور آزمائی خرگوش کے شیر کی دم سے کھیلنے جیسی ہے۔



انہوں نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے جانے والے قافلوں پر حملے کے جرم میں اسرائیل کو سزا ملنی چاہئے۔ احمدی نژاد نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اربوں ڈالر کے اسلحے کی خریداری پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی طاقتیں اسرائیل سے تعلقات توڑ لیں اور اسے تیل کی فراہمی منقطع کر دی جائے تو وہ ختم ہو جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.