تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:11

ریاض میں عرب رہنماؤں کا اجلاس،بحرین میں استحکام پر غور

اے آر وائی - سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب رہنماؤں کا اہم اجلاس ہورہا ہے۔ جس میں خلیج تعاون کونسل کو یونین میں تبدیل کرنے اور بحرین کے استحکام سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔



خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں بحرین سےتعلقات کےفروغ ،اسے سیاسی اور عسکری طورپر مضبوط بنانے پر غور کیاجائےگا۔



خطے کے امورپر نظررکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جی سی سی اجلاس میں بحرین پر ایران کا اثر رسوخ کم کرنےکے طریقوں پرغوربھی ایجنڈے میں شامل ہے۔



ریاض میں میڈیا سے گفتگو میں بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد بن الخلیفہ نے بتایاکہ جی سی سی کو عرب ممالک کی یونین میں تبدیل کرنےکے نکات پر غورکیاجائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.